دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس ادا کرنے کی تاریخ کا اعلان

تاثیر  09  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد, 9 نومبر:تلنگانہ کے ڈائریکٹر آف اگزامینیشن نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس کی ادائیگی کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اس شیڈول کے مطابق، امتحانی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 نومبر2024 رکھی گئی ہے۔ طلبہ سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس تاریخ تک اپنی فیس جمع کروا لیں تاکہ اضافی چارجز سے بچا جا سکے۔اگر کوئی طالب علم 18 نومبر کے بعد فیس ادا کرنا چاہتا ہے تو اضافی چارجزلاگو ہوں گے۔