تاثیر 09 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مرزا پور، 09 نومبر:عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے ہفتہ کو ضلع ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کیا اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمو رینڈمضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔ ریاست بھر میں 27 ہزار کونسل اسکولوں کو بند کرنے کے فیصلے کی مخالفت کی ۔ ضلعی صدر پروفیسر بی سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت غریب، دلت، پسماندہ اور عام زمرے کے بچوں سے تعلیم کا حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔ ریاست بھر میں 27 ہزار پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ حکومت کی نیت اور پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔ پارٹی حکومت کے فیصلے کے خلاف مسلسل احتجاج کرے گی۔ کاشی صوبے کے ریاستی سکریٹری اور ضلع انچارج بھدوہی سنیل کمار پانڈے نے کہا کہ تعلیم جیسے بنیادی موضوع پر بھی ریاستی حکومت سرمایہ داروں کے کہنے پر سرکاری اسکولوں کو بند کرکے تعلیم کی نجکاری پر تلی ہوئی ہے۔