تاثیر 10 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی) مقامی تھانہ حلقہ کے نگر پنچایت بھرواڑہ واقع خراجی ٹولہ مڈل اسکول کا تالا توڑ کر بدمعاشوں نے توڑ پھوڑ کی ہے جس سے اسکول میں بیت الخلا تباہ ہو گیا وہیں سمر سیبل کے پائپ کو جگہ جگہ توڑ دیا جس کے سبب پانی کی فراہمی کی قلت ہو گئی اس ضمن میں اسکول کے ایچ ایم نے سنگھواڑہ تھانہ کو تحریری طور پر درخواست دے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے دیئے گئے درخواست میں میں کہا گیا ہے کہ تعطیل کے بعد اسکول احاطے میں بدمعاشوں کا اڈا بن جا تا ہے چھٹ تہوار کی تعطیل کے درمیان بدمعاشوں نے بیت الخلا کا تالا توڑ کر بیت الخلا کے سیٹ سمیت دیگر چیزوں کو تباہ کر دیا ساتھ ہی سمر سیبل سے پانی کی فراہمی کے لیے لگائے گئے پائپ کو بھی جگہ جگہ توڑ دیا ہے جس سے اسکول میں پینے کے پانی کی قلت ہو گئی ہے تھانہ صدر منوج کمار نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے