چودھری متین احمد ’آپ ‘میں شامل

تاثیر  10  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی ،10نومبر: اگلے سال دہلی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر چودھری متین احمد اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔ وہ پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے سلیم پور میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کرچودھری متین احمد اورساتھ میں سینئر کانگریس رہنما سید ناصر جاوید سمیت ان کے درجنوں حامیوں کو عام آدمی پارٹی کی رکنیت دلائی۔ ساتھ میں ریاستی وزیرعمران حسین بھی موجود تھے۔
چودھری متین احمد سیلم پور سیٹ سے کانگریس کے 5 بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ 1993 سے 2013 تک یہاں سے الیکشن جیتتے رہے۔ ان کے بیٹے چودھری زبیر اور بہو شگفتہ چودھری 29 اکتوبر کو عام آدمی پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان کی بہو شگفتہ دہلی کی کونسلر ہیں۔