نتیش کابینہ میں ریاستی ملازمین کی تین فیصد ڈی اے اضافہ سمیت 16 تجاویز منظور

تاثیر  14  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 14 نومبر:نتیش کابینہ کی میٹنگ میں حکومت نے بہار کے ریاستی ملازمین کے ڈی اے میں تین فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ساتھ ہی سوشل میڈیا اور ا?ن لائن میڈیا کے لیے نئے قوانین کی منظوری کے ساتھ ہی 38 اہم تجاویز پر بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کے کیبنٹ ہال میں جمعرات کے روز نتیش کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ ساتویں پے اسکیل کے ملازمین یکم جولائی 2024 سے بڑھے ہوئے ڈی اے کا فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ نتیش کابینہ نے سرکاری زمین تجاوزات ہٹانے کا بڑا فیصلہ لیا ہے۔ کابینہ نے پٹنہ کے شہری علاقے میں شہری انتظام سے متعلق تجاوزات کو ہٹانے کے لیے پٹنہ ڈی ایم کی قیادت میں ایک علیحدہ ٹیم کی تشکیل کو منظوری دی ہے۔ بہار حکومت نے محکمہ صحت کے تحت سرجیکل کلاس اسسٹنٹ کے قوانین کو منظوری دی ہے۔