تاثیر 27 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 27 نومبر: دن بھر اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنے کے بعد آج گھریلواسٹاک مارکیٹ تیزی کے ساتھ بند ہوئی۔ آج کے کاروبار کا آغاز معمولی اضافے کے ساتھ ہوا۔ دن کے پہلے سیشن میں مارکیٹ پر فروخت کا دباؤ رہا تاہم دوپہر 12 بجے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں خریداری کے سہارے نے تیزی دیکھی۔ پورے دن کی تجارت کے بعد سینسیکس 0.29 فیصد اور نفٹی 0.33 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔