تاثیر 30 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) روہتاس ضلع ڈہری کے محلہ بارہ پتھر کی ایک ہونہار بیٹی سلونی چندرا نے بی پی ایس سی امتحان میں69ویں کامیابی حاصل کر اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے، انھوں نے 240 واں رینک حاصل کیا ہے، جو انکی محنت اور عزم کا ثمر ہے ۔ اس شاندار کامیابی پر آج انکے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں سابق چیئرمین امیدوار جیوتی کماری، سماجی کارکن پنکج کمار، بہار اسمبلی کے اسپیکر نمائندہ پرکاش گوسوامی، رنجیت گپتا، جئے پرکاش، اسلم قریشی اور سلونی چندر کے علاوہ دیگر معززین موجود تھے، جہاں انہیں گلدستہ اور جسمانی پوشاک پیش کر انہیں اعزاز سے نوازا گیا ۔ موجود شرکاء نے سلونی کی کامیابی کو علاقے کے نوجوانوں کیلئے متاثر کن قرار دیا اور انکے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سابق چیئرمین امیدوار جیوتی کماری نے کہا کہ سلونی چندرا نے ثابت کر دیا کہ محنت اور لگن سے ہر مقصد حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ سماجی کارکن پنکج کمار نے اسے پورے علاقے کیلئے فخر کا لمحہ قرار دیا ۔ اس موقع پر اہل علاقہ میں خوشی اور جوش و خروش کا ماحول تھا اور سبھی نے سلونی کے روشن مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔