نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلستان نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

تاثیر  1  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کرائسٹ چرچ،یکم دسمبر: انگلینڈ نے اتوار کو پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ہیری بروک (171)، برائیڈن کارس (چھ وکٹ) اور جیکب بیتھل (ناٹ آؤٹ 50) کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انگلینڈ کی ٹیم نے 104 رنز کا ہدف صرف 12.4 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے یہ فتح اپنے نام کر لی۔ چوتھے روز انگلینڈ کے گیند بازوں نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 254 رن پر ڈھیر کر دیا۔ ڈیرل مچل (84)، کین ولیمسن (61) نے رنوں کی اننگز کھیلی۔ راچن رویندر (24)، نیتھن اسمتھ (21) اور گلین فلپس (19) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔