ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد اکھلیش یادو پریشان ہیں: کیشو پرساد موریہ

تاثیر  1  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لکھنؤ، یکم دسمبر : اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کراری شکست کے بعد ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اور ان کے حامی پوری طرح سے مایوس اور پریشان ہیں۔ عوام نے ان کے اقتدار کے خواب چکنا چور کر دیے اور ان کے ‘ستائیس کے ستادھیس’ بننے کے دعوے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
ڈپٹی چیف منسٹر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا سنبھل میں فساد ایس پی کی اسی سازش کا حصہ ہے، جس کے اصلی معمار اور ‘فرضی پی ڈی اے’ کے چلانے والے خود اکھلیش یادو ہیں۔