شامی حکومت کے ہاتھ سے گیاحلب شہر، بڑا حصہ حیات تحریر الشام کے کنٹرول میں

تاثیر  2  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دمشق، 02 دسمبر: طویل عرصے سے خانہ جنگی سے نبرد آزما شامی صدر بشار الاسد کی حکومت اپنے قدیم ترین شہر حلب کو نہیں بچا سکی۔ شام کی سرکاری فوج اور روسی توپ خانے بھی القاعدہ کی حمایت یافتہ حیات تحریر الشام کے جنگجوؤں کو پیچھے نہ دھکیل سکے۔ جنگجوؤں نے شہر کے بڑے حصوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
شامی حکومتی فورسز کے قریبی ذرائع نے عربی نیوز ویب سائٹ ’963+‘ کو تصدیق کی ہے کہ روس نے ملک کے مشرق میں دیرالزور گورنری میں تعینات اپنی تمام افواج کوحطلۃ شہر میں اپنے اڈے پر واپس بلا لیا ہے۔ اب الصالحیہ، خاشام، مرات، تبیہ اور سات گاوں میں روسی فوج کا ایک بھی رکن نہیں ہے۔ مظلوم اور الحسینیہ اب بھی حکومتی فورسز کے کنٹرول میں ہیں۔ ادھر روس نے دریائے فرادت کے دو کناروں پر پلوں کی تعمیر شروع کر دی ہے۔