صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر کو غیر مشروط معافی دے دی

تاثیر  2  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 02 دسمبر: وائٹ ہاؤس سے الوداع ہونے سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو غیر مشروط معافی دے دی۔ صدر بائیڈن نے اتوار کی رات ہنٹر کے لیے اپنی غیر مشروط معافی کا اعلان کیا۔ ہنٹر کو اس وقت کئی قانونی پیچیدگیوں کا سامنا تھا، جن میں غیر قانونی طور پر بندوقیں خریدنے اور ٹیکس کے لیے وفاقی سزا بھی شامل ہے۔
نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا۔ بیان کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیڈن نے کہا کہ ’’وہ ہنٹر کو یکم جنوری 2014 سے یکم دسمبر 2024 تک کے جرائم کی معافی دے رہے ہیں۔‘‘