تاثیر 2 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 2 دسمبر: اولمپک چیمپئن سیفان حسن اور لیٹسائل ٹیبوگو بالترتیب خواتین اور مردوں کے زمرے میں سال کے بہترین ایتھلیٹس قرار دیے گیے ہیں۔اتوار کو موناکو میں ورلڈ ایتھلیٹکس ایوارڈز 2024 میں شائقین کی طرف سے ووٹ ڈالنے کے بعد ان دونوں کو رات کا سب سے بڑا اعزاز ملا۔
ورلڈ ایتھلیٹکس کے صدر سیباسٹین کو نے ایک باضابطہ بیان میں کہا:’’ایتھلیٹکس کے لیے ایک شاندار سال کے اختتام پر، ہمیں اپنے سال کے بہترین ایتھلیٹس کی فہرست ظاہر کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے – ایتھلیٹس کا یہ گروپ ہمارے بہترین کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اور اس سال اس نے اتھلیٹک کارکردگی کے حوالے سے جو کچھ ممکن ہے، اس کی پھر سے وضاحت کی ہے۔ہمارے 2024 دستے نے اونچائی، رفتار اور فاصلے میں نئے معیارات قائم کیے ہیں، جس میں چھ ورلڈ ریکارڈ اوران کے درمیان کئی اولمپک اور قومی ریکارڈ شامل ہیں۔ میں اپنے تمام ایوارڈ جیتنے والوں اور ان اعزازات کے لیے نامزد تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اور میں انہیں اس سال اپنی کارکردگی سے ہم سب کوترغیب دینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

