شام میں چند دنوں میں پچاس ہزار افراد بے گھر ہو گئے:اقوام متحدہ

تاثیر  3  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

دمشق،03دسمبر:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شمال مغربی شام میں چند روز قبل ہونے والی کشیدگی کے نتیجے میں تقریباً 50,000 افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں جس سے علاقے میں ہونے والی کشیدگی کے انسانی زندگیوں پر خطرات اور اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔اقوام متحدہ کے رابط دفتر برائے انسانی امور ’اوچا‘ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “30 نومبر تک 48,500 سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ بے گھر ہونے کی صورت حال انتہائی غیر مستحکم ہے اور شراکت دار روزانہ نئی تعداد کی تصدیق کر رہے ہیں”۔اقوام متحدہ کے دفتر رابطہ دفتر برائے انسانی امور نے کہا کہ 26 نومبر سے یکم دسمبر تک شمال مغربی شام میں 12 بچوں اور سات خواتین سمیت کم از کم 44 شہری مارے گئے۔