تاثیر 3 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 3 دسمبر :شیوسینا( یو بی ٹی )کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں ہندوتوا کے مسئلہ کو ترجیح دیں۔ شیوسینا ( شندے) ہندوتوا چھوڑنے کے لیے اسمبلی انتخابات میں شیوسینا( یو بی ٹی )کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ کر رہی تھی، جس کے لیے تمام عہدیداروں کو اپنے علاقوں میں جواب دینا ہوگا۔ ادھو ٹھاکرے منگل کو ممبئی کے ماتوشری میں پارٹی عہدیداروں اور سابق کونسلروں کی میٹنگ سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو چاہئے کہ وہ ہندوتوا کا مسئلہ لے کر عام لوگوں کے درمیان جائیں اور انہیں شیو سینا یو بی ٹی کے ہندوتوا کے بارے میں بتانے کی کوشش کریں۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ شیوسینا پہلے ہی ہندوتوا کے لیے لڑ رہی ہے، کل بھی لڑے گی اور لڑتی رہے گی۔ مخالفین پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ہماری پارٹی نے ہندوتوا کا مسئلہ چھوڑ دیا ہے، انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی باہر کے لوگوں کو انتخابات میں لاتی ہے اور الیکشن جیتنے کے لیے ان کا تعاون لیتی ہے۔

