دھان کی خریداری کے کام میں لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی: کلکٹر سکسینہ

تاثیر  3  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جبل پور، 3 دسمبر: کلکٹر دیپک سکسینہ نے منگل کو خریداری نظام کے تعلق سے تمام متعلقہ عہدیداروں کی میٹنگ کی اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران تمام خریداری مراکز میں ضروری سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے تندہی سے کام کریں۔ جو افسران اور ملازمین خریداری کے کام میں بیمار ہونے کی وجوہات بتا رہے ہیں انہیں میڈیکل بورڈ کے سامنے لا کر چیک کروایا جائے۔
کلکٹر نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ خریداری مرکز اور ویئر ہاوس کا معائنہ کریں اور وہاں درپیش مسائل کی رپورٹ دیں۔ اگر کوئی ویئر ہاوس ا?پریٹر خریداری کے کام میں تعاون نہیں کر رہا تو اس کا لائسنس منسوخ کر کے اس کی سبسڈی بھی واپس لی جائے۔ ان کی من مرضی نہیں چلے گی، لاپرواہی کے الزام میں سنگود، کشنر، چھتر پور اور پناگر میں کمیٹی کے منیجر کے خلاف ایف ا?ئی ا?ر درج کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔ کلکٹر سکسینہ نے کہا کہ جلد ہی ایک ویجی لینس ٹیم تشکیل دی جائے اور تمام افسران فیلڈ میں جائیں اور شام کو چیک لسٹ کا رپورٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی خریداری کے کام کو شفاف طریقے سے جاری رکھنے کے لیے تمام متعلقہ افسران سرگرمی سے کام کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔