تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مدھوبنی5دسمبر: بہار کے مدھوبنی ضلع کے بسفی بلاک میں ایل جے پی (رام ولاس) کے دو مقامی لیڈروں کی مشتبہ موت ہو گئی ہے۔ ان کی شناخت پارٹی کے بلاک صدرللتیشور پاسوان اور ا?ئی ٹی سیل کے ضلع ترجمان ڈاکٹر امرجیت کمار یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ موت کے حوالے سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں نے زہریلی شراب پی تھی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔
متوفی کی اہلیہ نے بتایا کہ ان کا شوہر منگل کی رات شراب پی کر گھر ا?یا تھا جس کے بعد اس نے کچھ کھایا بھی نہیں۔ کچھ دیر بعد جب ان کی طبیعت خراب ہوئی تو انہیں جلدی سے اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں سے ڈاکٹر نے انہیں ڈی ایم سی ایچ دربھنگہ ریفر کر دیا۔ حالانکہ راستے میں ہی موت ہوگئی۔واضح ہو کہ متوفی کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔