تاثیر 5 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 5 دسمبر: جمعرات کی دوپہر آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعلیمی عمارت میں آگ لگنے سے کہرام مچ گیا۔ یہ واقعہ دوپہر 12 بجے کے قریب مائکرو بایولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ‘ہاٹ ایئر اوون’ میں آگ لگنے کی وجہ سے پیش آیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق محکمہ میں تجربات کے لیے استعمال ہونے والے اوون میں دھماکے کے ساتھ ہی آگ لگ گئی۔اہسپتال انتظامیہ نے فوری طور پر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں اور فائر ڈیپارٹمنٹ کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ راحت کی بات یہ ہے کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔