ایڈیلیڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ: بھارت کی پہلی اننگز 180 رنز تک محدود، مچل اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کیں

تاثیر  6  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ایڈیلیڈ، 6 دسمبر: ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ (ڈے نائٹ) کے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں 180 رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے نتیش ریڈی 42 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ نتیش کے علاوہ کے ایل راہل نے 37، شبھمن گل نے 31، روی چندرن اشون نے 22 اور رشبھ پنت نے 21 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔اس میچ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مچل سٹارک نے میچ کی پہلی ہی گیند پر پچھلے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے یشسوی جیسوال (0) کو ایل بی ڈبلیوکر کے بھارت کا آغاز خراب کر دیا۔
راہل اور گل کے درمیان 69 رنز کی شراکت ہوئی۔