تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
موتیہاری، 7 دسمبر: ہندوستان کے نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ بہار پہنچ گئے ہیں۔ پٹنہ ہوائی اڈے پر نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ یہاں سے نائب صدرجمہوریہ موتیہاری روانہ ہوں گے۔ وہ مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے دوسرے کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان کی آمد کے لیے تمام انتظامی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بہار کے گورنر راجندر آرلیکر اور مقامی رکن پارلیمنٹ اور سابق مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ شہر کے گاندھی آڈیٹوریم میں منعقدہ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ کے پروگرام کے وقت میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سے پہلے اطلاع ملی تھی کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ 11 بجے کے قریب پہنچیں گے۔