تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی/نئی دہلی، 07 دسمبر: اجیت پوار اور ان کے خاندان کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کے ایک دن بعد، بے نامی جائیداد کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 2021 کے چھاپوں کے دوران ضبط کیے گئے 1,000 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ریلیز کردیا ہے۔
دہلی ٹریبونل کورٹ نے جمعہ کو اپنے فیصلے میں اجیت پوار کو بے نامی جائیداد کیس میں کلین چٹ دے دی۔ عدالت کے حکم پر محکمہ انکم ٹیکس نے ضبط کی گئی جائیداد بھی واپس کر دی ہے۔ اس طرح محکمہ انکم ٹیکس نے 2021 کے چھاپوں کے دوران ضبط کیے گئے 1000 کروڑ روپے کے اثاثوں کو ریلیز کیا ہے۔