تاثیر 8 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ایڈیلیڈ، 7 دسمبر: آسٹریلیا نے بارڈر گواسکر ٹرافی کے تحت بھارت کے خلاف یہاں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ (ڈے نائٹ) میچ میں اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے دوسرے دن اپنی پہلی اننگ میں 337 رن بنائے۔ پہلی اننگ کی بنیاد پر آسٹریلیا کی مجموعی برتری اب 157 رن ہے۔ ہیڈ نے 141 گیندوں میں 17 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 140 رن بنائے۔ ہیڈ کے علاوہ مارنس لیبوشین نے بھی 64 رن کی شاندار نصف سنچری کھیلی۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 180 رن بنائے تھے۔
بھارت کو 180 رن پر آؤٹ کرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلوی ٹیم کا آغاز بھی خراب رہا اور جسپریت بمراہ نے صرف 24 رن کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے بھارت کو پہلی کامیابی دلائی۔ خواجہ نے 13 رن بنائے۔