سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا گرفتار

تاثیر  8  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

فتح آباد، 8 دسمبر: صدر فتح آباد پولیس نے اتوار کے روز ایک نوجوان کو سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ گرفتار نوجوان کی شناخت وکرم سنگھ عرف وکی ولد امر سنگھ ساکن گاؤں دھرنیا کے طور پر ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے دھرنیا گاؤں کے رہنے والے سشیل کمار کی شکایت پر 8 جولائی کو آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ کے مطابق ملزم وکرم سنگھ نے سوشل میڈیا فیس بک پر غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرکے غنڈہ گردی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔