شام کا اتحاد برقرار رکھنے اورافراتفری روکنے کی کوششوں کے ساتھ ہیں: سعودی عرب

تاثیر  9  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ریاض،09دسمبر:سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ شام میں تیز رفتار پیشرفتوں کو دیکھ رہے ہیں اور سعودی عرب نے ان مثبت اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے جو لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اداروں کو خونریزی سے محفوظ رکھنے کے لئے اٹھائے گئے ہیں۔سعودی عرب شام کی تاریخ کے اس واضح مرحلے میں عوام اور اس کے اختیارات کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ شام کے اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس کوششیں کی جائیں اور لوگوں کے درمیان ہم آہنگی کا تحفظ کیا جائے اور شامی ریاست کو افراتفری اور تقسیم کی طرف جانے سے روکا جائے۔ سعودی وزارت برائے امور خارجہ کے بیان کے مطابق مملکت سعودی عرب نے ہر اس چیز کی حمایت کرتا ہے جو شام کی حفاظت اور استحکام کو حاصل کرے اور شام کی خودمختاری ، آزادی اور سالمیت کو یقینی بنائے۔