تاثیر 10 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی10 دسمبر(ایم ملک)جیسے ہی پریہ درشن کی آنے والی ہارر کامیڈی فلم بھوت بنگلہ کا اعلان ہوا لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے ۔ میکرز نے پہلے دھماکے دار پوسٹر کے ذریعے فلم کا ماحول بنایا اور اب ایک اور پوسٹر جاری کر کے جوش و خروش بڑھا دیا ہے ۔ ساتھ ہی ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے کہ فلم 2 اپریل 2026 کو ریلیز ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ آج سے شروع ہو گئی ہے ۔ہارر کامیڈی کنگ ہدایت کار پریہ درشن اور اداکار اکشے کمار کی جوڑی 14 سال بعد بھوت بنگلہ کے لیے دوبارہ اکٹھے ہو رہی ہے ۔ اس جوڑی نے ہمیں ماضی میں کئی بہترین فلمیں دی ہیں اور اب لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ وہ دوبارہ کیا کرتے ہیں۔ اس اعلان نے 2026 کے بارے میں ہمارے جوش و خروش کو اور بھی بڑھا دیا ہے ۔پریادرشن کی ہدایت کاری میں بننے والی بھوت بنگلہ کو شوبھا کپور، ایکتا آر کپور اور اکشے کمار کے پروڈکشن ہاؤس کیپ آف گڈ فلمز نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم کے شریک پروڈیوسر فرا شیخ اور ویدانت بالی ہیں۔ کہانی آکاش اے کوشک نے لکھی ہے ، اور اسکرین پلے روہن شنکر، ابیلاش نائر اور پریہ درشن کا ہے ۔ مکالمے روہن شنکر نے لکھے ہیں۔ بھوت بنگلہ 2 اپریل 2026 کو ریلیز ہوگا۔

