وزیر اعظم نے تمل شاعر سبرامنیم بھارتی کی کلیات کا اجرا کیا

تاثیر  11  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 دسمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو اپنی 7 لوک کلیان مارگ رہائش گاہ پر تمل شاعر اورمجاہد آزادی سبرامنیم بھارتی کے مکمل تخلیقات کا مجموعہ جاری کیا۔ ان کی کلیات کا 23 جلدوں کا مجموعہ سینی وشواناتھن نے مرتب کیا ہے اور اسے الائنس پبلشرز نے شائع کیا ہے۔ اس میں سبرامنیم بھارتی کی تحریروں کی جلدوں، وضاحتوں، دستاویزات، پس منظر کی معلومات اور فلسفیانہ پیشکش وغیرہ کی تفصیلات شامل ہیں۔