تاثیر 12 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دمشق ،12دسمبر:شام اس وقت بشار الاسد کے ظلم و اقتدار سے آزاد ہوا ہے ۔ابھی سیاسی بحران جاری ہے نئی حکومت کی تشکیل کی تیاریاں جاری ہیں دریں اثنا شام کے مختلف شہروں میں ہنگامہ آرائی جاری ہے ۔ ایک طرف اسرائیل نے شام کے سرحدی علاقوں میں حملہ اور بمباری کا سلسلہ جاری کئے ہوئے ہیں وہیں کچھ لوگ بشار الاسد خاندان کے ساتھ اپنی قدیم دشمنی بھی نکال رہے ہیں ۔ اسی سلسلے میں ایک اطلاع کے مطابق شام میں مسلح افراد نے معزول صدر بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے مقبرے کو آگ لگا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے شام کے سابق صدر اور بشار الاسد کے والد حافظ الاسد کے آبائی علاقے قرداحہ میں واقع اْن کے مقبرے کو نذر آتش کر دیا۔ آگ لگانے والے افراد نے نعرے بھی لگائے۔