تاثیر 12 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،12 دسمبر:ساؤتھ کی مقبول اداکارہ سائی پلوی جلد ہی نتیش تیواری کی رامائن میں سیتا کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس فلم میں رنبیر کپور پربھو شریرام کا کردار ادا کریں گے اور روی دوبے لکشمن کا کردار ادا کریں گے۔ خبریں تھیں کہ رنبیر کپور نے اس فلم کے لیے نان ویجیٹیرین کھانا ترک کر دیا ہے۔ اب سائی پلوی کے بارے میں بھی ایسی ہی معلومات سامنے آئی ہیں جس کے بعد سائی پلوی نے اس پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

