حادثہ میں اسکوٹی کے پر خچیے اڑ گئے ، تین نوجوان زخمی

تاثیر  14  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

رام گڑھ، 14 دسمبر:رام گڑھ تھانہ علاقہ کے سی سی ایل ارگڈہ جی ایم آفس کے قریب سڑک حادثہ میں ایک اسکوٹی تباہ ہوگئی۔ جمعہ کی رات دیر گئے اس حادثہ میں اسکوٹر پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ معلومات کے مطابق اسکوٹر (JH24L 8679) کو پڈرونالا پل کے قریب نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد گاڑی میں سوار افراد فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوانوں کو لوگوں کی مدد سے نیسرائے سی سی ایل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ تینوں نوجوان بدھ بازار سرکا بھویاں ٹولی میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔