تاثیر 14 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مغربی میدنی پور، 14 دسمبر: مغربی میدنی پور ضلع کے کھڑگ پور کے گول بازار علاقے میں جمعہ کی رات آگ لگنے سے بی جے پی کے مقامی دفتر سمیت چار دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کی رات گول بازار علاقے میں ایک دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور یہ بی جے پی کے دفتر سمیت دیگر دکانوں میں پھیل گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑی پہنچی اور مقامی لوگوں کی کوششوں سے آگ پر قابو پالیا گیا۔ کھڑگ پور ٹاؤن پولس تھانہ نے جانچ شروع کر دی ہے کہ دکان میں آگ کیسے لگی۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مقامی دکانداروں نے بتایا کہ اس واقعہ میں ایک فوٹو فریم کی دکان، بی جے پی پارٹی کا دفتر، ایک پلاسٹک کی دکان جل کر راکھ ہوگئی۔