سردار پٹیل کی برسی پر گورنر اور وزیر اعلیٰ نے خراج عقیدت پیش کیا 

تاثیر  15  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 15 دسمبر:سردار ولبھ بھائی پٹیل کی برسی پراتوار کے روز پٹنہ کے پٹیل چوک پر منعقد ریاستی تقریب میں گورنر راجندر وشواناتھ ا?رلیکر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار ا?نجہانی سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ پر گلپوشی کر خراج تحسین پیش کیا۔منعقدہ ریاستی تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل بہبود کے وزیر جنک رام ، قانون ساز کونسلر سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی ، سابق وزیر وکرم کنور ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی ، ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر چندر شیکھر سنگھ ، ریاستی شہری کونسل کے سابق جنرل سکریٹری اروند کمار عرف چھوٹو سنگھ ، بہار چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن کے سابق ممبر شیوشنکر نشاد اور دیگر سماجی اور سیاسی کارکنان بھی سردار پٹیل کے مجسمے پر گلپوشی کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔