بھیونڈی تعلقہ سائنسی نمائش میں رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کو دوسرا انعام

 

اسکول کے طلبہ کے ذریعہ پیش کیا گیا ماڈل تھانہ ضلعی سطح کے لئے منتخب

بھیونڈی (شارف انصاری):- بھیونڈی تعلقہ سائنسی نمائش کا اہتمام شہر کے پدم شری انا صاحب جادھو ہائی اسکول میں بتاریخ 16 اور 17 دسمبر ، 2024 کو کیا گیا۔ مقام مسرت و فخر ہے کہ پنچایت سمیتی بھیونڈی شکشن سمیتی  کے زیر اہتمام منعقدہ اس 52 ویں سالانہ تعلقہ سطحی سا‌ئنس نمائش میں رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے پرائمری لیول کے پروجیکٹ “ہیوی ویٹ لوڈ ڈیٹیکٹر Heavy weight Load Detector” کو ججوں کے متفقہ فیصلے سے مقابلے کے دوم انعام سے نوازا گیا-انصاری حنظلہ شاہد احمد (متعلم ہفتم – الف) اور مومن عبدالرحمن محمد جمن (متعلم ہفتم – الف) ان دو باصلاحیت طلبہ نے اپنے اساتذہ  فرحین خان،سفینہ مومن یونس باغوان اور مجاہد پٹیل کی نگرانی میں اس شاندار پروجیکٹ کو تیار کیا تھا۔بھیونڈی تعلقہ سطح پر دوم انعام حاصل کرنے کے بعد اب یہ پروجیکٹ تھانہ ضلعی سطح کی سائنسی نمائش میں بھی شرکت کا اہل ہوگیا ہے۔ اس جدت کے لئے طلبہ و اساتذہ کو ہیڈماسٹر محمد شبیر فاروقی،معاون ہیڈ ماسٹر شفیع پٹیل،سپروائزر فہیم پٹیل،چئیرمین نوح خلیل پٹیل اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی جانب سے مبارکباد و نیک خواہشات پیش کی گئیں ۔