بدرتلہ کے جی این کی طرف سے ضرورت مندوں میں کمبل کی تقسیم

تاثیر  19  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا ١٩/ دسمبر (تاثیر بیورو) مٹیا برج گارڈن ریچ کے برجونالا کے بارہ نمبر بس اسٹنڈ کے پاس واقع ہال میں بدرتلہ کے جی این ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ضرورت مندوں میں کمبل کی تقسیم کا پروگرام کاانعقاد کیاگیا، جہاں کافی لوگوں میں کمبل کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر علاقے کے ایم ایل اے عبد الخالق ملا بھی موجود تھے۔ ان ہی کے ہاتھوں لوگوں کو کمبل دیئے گئے۔ بدر تلہ کے جی این ویلفیئر سوسائیٹی کے روح رواں محمد شمشیر عالم نے اس پورے پروگرام کا انعقاد کیا تھا۔ دیگر مہمانوں میں خورشید صاحب، تبریز صاحب، جاوید صاحب، ننھے بھائی، کونسلر بچّو دا، کونسلر ستیندر سنگھ ودیگر موجود تھے۔ پروگرام کافی شاندار رہا۔ واضح رہے کہ ہر سال یہاں اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کیا جا تا ہے۔ جس میں محمد شمشیر عالم کا اہم رول ہوتا ہے۔