تاثیر 19 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 19 دسمبر: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین کے خالق اور دلتوں اور دیگر نظر انداز طبقات کے مسیحا ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے بارے میں امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں جو الفاظ استعمال کیے اس سے بابا صاحب کے وقار اور وجود کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔ ملک بھر میں ان کے پیروکاروں میں شدید غصہ ہے۔ وہ یہ الفاظ واپس لیں اور اس پر توبہ بھی کریں۔