پولیس نے ترمیم شدہ موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

جموں, 20 دسمبر:ضلع جموں کے ڈومانہ پولیس نے شور کی آلودگی اور عوامی پریشانی کا سبب بننے والے ترمیم شدہ سائلنسر والی پانچ رائل اینفیلڈ بْلٹ موٹرسائیکلیں ضبط کر لی ہیں۔ یہ کارروائی مقامی رہائشیوں کی شکایات کے بعد عمل میں لائی گئی، جو ان غیر قانونی سائلنسرز سے پیدا ہونے والے بلند شور سے شدید متاثر ہو رہے تھے۔پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اس مہم کو جموں کے دیہی علاقوں تک وسعت دی جائے گی، اور ان عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی جو غیر قانونی طور پر ان سائلنسرز کی فروخت اور تنصیب میں ملوث ہیں۔