سری لنکا کی بحریہ نے 25 بچوں سمیت 102 روہنگیا افراد کو بچایا

تاثیر  20  دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولمبو، 20 دسمبر: سری لنکا کی بحریہ نے شمال مشرقی ساحل کے قریب سمندری علاقہ میں بحران میں پھنسے میانمار کے 25 بچوں سمیت 102 روہنگیا کے باشندوں کو بچالیا۔ مقامی ماہی گیروں نے انہیں سب سے پہلے ملئی تیوو ضلع کے ویلا ملی ویکل علاقے میں دیکھا۔ ماہی گیروں نے اس کی اطلاع بحریہ کو دی۔
ڈیلی نیوز اخبار کے مطابق، بحریہ کے ترجمان کیپٹن گیان وکرم سوریہ نے کہا کہ میانمار سے 102 مشتبہ غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی اپنا راستہ بھول کر شمال مشرق میں ملئی تیوو ضلع میں ملی ویکل ساحل سے سمندرکی جانب بہہ گئی تھی۔ ماہی گیروں نے انہیں 19 دسمبر کو دیکھا تھا۔ اطلاع ملتے ہی بحریہ کے اہلکار وہاں پہنچے اور سب کو بحفاظت بچا لیا۔ کشتی میں کل 102 افراد سوار تھے۔ ان میں 25 بچے اور 40 خواتین شامل ہیں۔ خواتین میں سے ایک حاملہ ہے۔