تاثیر 20 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 21 دسمبر:انڈیا فارسٹ اسٹیٹس رپورٹ 2023 کے مطابق ملک کے جنگلات اور درختوں کے رقبے میں 1445 مربع کلومیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس میں جنگلات کے رقبے میں 156 مربع کلومیٹر اور درختوں کے احاطہ میں 1289 مربع کلومیٹر کا اضافہ شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگلات اور درختوں کے احاطہ میں سب سے زیادہ اضافہ دکھانے والی چار ریاستوں میں چھتیس گڑھ 684 مربع کلومیٹر کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش (559 مربع کلومیٹر)، اڈیشہ (559 مربع کلومیٹر) اور راجستھان (394 مربع کلومیٹر) کا نمبر آتا ہے۔