ریلائنس کے ‘ ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فار آرل (ای ایس اے( پروگرام کے تحت ہے ہیملیز ونڈرلینڈ کے دروازے پسماندہ بچوں کیلئے کھلے
ای ایس اے کا مقصد سماج کے ہر طبقے کے بچوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے
بچوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا اور ونتارا کے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے بارے میں سیکھا
ممبئی، 23 دسمبر 2024۔ جیو کے ہیملیز ونڈر لینڈ میں بچوں کے قہقہوں سے ماحول خوشگوار ہوگیا۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کے ای ایس اے ڈے پر پسماندہ سماج کے تقریباً 1,000 بچے خوابوں کی اس دنیا کا حصہ بنے۔ بچوں نے جھولوں، کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے کر خوب لطف اٹھایا۔
ان بچوں کو ہیملیز کے ونڈر لینڈ میں لانے میں، سماجی تنظیموں کا تعاون تھا جو ریلائنس کے ای ایس اے پروگرام سے وابستہ ہیں۔ ریلائنس کے رضاکار بچوں کی مسلسل دیکھ بھال کر رہے تھے اور انہیں ‘ کہانی، کلا، خوشی’ مہم میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دے رہے تھے۔ اس مہم کے ذریعے بچوں کو ہندوستان کے عظیم ہیروز کی کہانیوں سے متعارف کرایا گیا۔
جیو ورلڈ گارڈن میں، جیو اور اجمیرا ریئلٹی کی طرف سے پیش کردہ ہیملیز ونڈر لینڈنے مشترکہ طور پر بچوں کے لیے مانسٹر رائڈ، ہیملیز کا گاؤں، ہانٹیڈ سرکس اور بڑے جھولوں کے لیے متعدد تفریحی اور تعلیمی سرگرمیاں تخلیق کیں۔
اس سال ونتارا نے اپنا اسٹال بھی لگایا، جہاں بچوں نے زخمی جانوروں اور پرندوں کی مدد کرنے کا طریقہ سیکھا۔ ونتارا میں رینجرز نے بتایا کہ کس طرح زخمی جانوروں کو ونتارا لایا جاتا ہے، ان کا علاج کیا جاتا ہے اور انہیں فطرت میں صحت مند زندگی گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ بچوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ وہ خود بھی جانوروں اور پرندوں کے تحفظ میں اپنا حصہ کیسے ڈال سکتے ہیں۔ ہر بچے کو ونتارا سے کھلونے اور معلومات فراہم کی گئیں، جسے ریلائنس فاؤنڈیشن نے اکٹھا کیا تھا۔
ریلائنس فاؤنڈیشن کا یہ اقدام بچوں کو کھیلوں کے ذریعے سکھانے کی کوشش ہے کہ وہ نہ صرف اپنی زندگی کو بہتر بناسکتے ہیں بلکہ معاشرے کو مزید خوبصورت بنانے میں بھی مدد کرسکتے ہیں۔