تاثیر 23 دسمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور (نزہت جہاں)
آل انڈیا مسلم بیداری کارواں نے آج محمد تنویر کو، جن کی دربھنگہ گرامین اسمبلی حلقہ میں سماجی سطح پر مضبوط گرفت ہے، کو بہار ریاستی نائب صدر و ترجمان اور دربھنگہ صدر بلاک کے لوام پنچایت کے سابق سرپنچ ہمایوں شیخ کو ریاستی جنرل سکریٹری و ترجمان مقرر کرکے اپنی تنظیم کو وسعت دی ہے۔ کارواں سماج کے تمام طبقات بالخصوص اقلیتی برادری اور پسماندہ برادری کے مفاد میں مسلسل کام کر رہا ہے۔ ان دنوں کارواں سماجی، معاشی، تعلیمی اور سیاسی سطح پر پچھڑے لوگوں کے بیچ جاکر مضبوط لڑائی لڑنے کی مہم پر کام کررہا ہے تاکہ پسماندگی دور کی جاسکے۔ اسی سلسلے کو مزید مضبوطی دینے کی غرض سے تنظیم کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جاریا ہے۔ دونوں افراد کو پاگ، شال اور گلدستہ سے نوازتے ہوئے بیداری کارواں کے قومی صدر نظرعالم نے دونوں افراد کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ دونوں افراد تنظیم کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون کریں گے۔ اس موقع پر بیداری کارواں کے دربھنگہ ضلع صدر اشرف احمد اور جنرل سکریٹری ضمیرخان بھی موجود تھے۔