تاثیر 02 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 02 جنوری، 2025 وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے 1، انے مارگ واقع’سنکلپ‘ میں محکمہ کان کنی کے تحت غیر قانونی کھدائی کے ذریعے ریونیو چوری کرنے والے کان کنی مافیا کے خلاف کارروائی میں تعاون کرنے والے بہاری یودھائوں کے اعزاز پروگرام کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقعہ پر اعزاز سے نوازے جانے والے 24 بہاری کان کنی یودھائوں کے کے کھاتوں میںمائوس کلک کر کے اعزاز کے طور پر ملنے والی رقم منتقل کیا۔غیر قانونی کان کنی کر کے ریوینو کی چوری کر نے والے مافیائوں کی اطلاع دینے والوں کو یہ رقم فراہم کی جا رہی ہے ۔ اس کے تحت ٹریکٹر کے بارے میں معلومات دینے والے یودھائوں کو 5000 روپے اور ٹرک کے بارے میں معلومات دینے والے یدودھائوں کو 10ہزار روپے کا انعام دیا جا رہا ہے۔
پروگرام کے دوران کان کنی اور جیولوجی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری مسٹر نرمدیشور لال نے ایک پریزنٹیشن کے ذریعے اپنے محکمہ کے اپ ڈیٹ شدہ کاموں کے بارے میں جانکاری دی۔ اس دوران انہوں نے غیر قانونی کانکنی کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے کاموں، محکمہ میں ہونے والی اختراعات اور دیگر کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
پروگرام کے دوران کان کنی محکمہ کے کام پر مبنی ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔
اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ جناب سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ و محکمہ کان کنی کے وزیر جناب وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب وجے کمار چودھری، چیف سکریٹری مسٹر امرت لال مینا، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر ایس سدھارتھ، کان کنی محکمہ کے پرنسپل سکریٹری جناب نرمدیشور لال، وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈی مسٹر گوپال سنگھ اور کان کنی محکمہ کے ڈائریکٹر مسٹر ونود دوہان موجود تھے۔

