تاثیر 11 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مظفرپور: 11/ جنوری(پریس ریلیز)جس کی جتنی آبادی، اس کی اتنی حصہ داری! وقف ترمیم بل کو مسترد کرو!! سچر کمیٹی کی سفارشات کو نافذ کرو!!! 1991 ورشپ ایکٹ کو مضبوطی سے نافذ کرو!!!! ان مطالبات کے تحت آج انصاف منچ کے زیر اہتمام حشمت پیلس، چندوارہ مظفرپور میں منعقد ‘تحفظ آئین اور سیاسی حصے داری کنونشن’کو کامیاب بنانے کے ہفتہ کو کڑھنی بلاک کے چین پور بنگرہ پنچایت کے واقع بھیکھن پور سیف گاؤں میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں مختلف سماجی، سیاسی اور شہری تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انصاف منچ بہار کے نائب صدر اور اورائی اسمبلی حلقہ سے مہاگٹھبندھن کے حمایت یافتہ سی پی آئی ایم ایل کے سابق امیدوار آفتاب عالم نے میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور سنگھ پریوار کی طرف سے اپنائی گئی نفرت کی سیاست اب ملک کے آئین اور جمہوریت کو ختم کرنے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ان کے مسلسل حملے بھارتیہ آئین کی بنیادی روح اور جمہوریت کے ستونوں کو کمزور کر رہے ہیں۔آج بی جے پی اور سنگھ پریوار کی سیاست، جو مذہبی اور فرقہ وارانہ پولرائزیشن کی طرف جا رہی ہے، سماج میں نفرت اور عداوت پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے۔ ان کی یہ سیاست ملک کی تنوع، یکجہتی اور اکھنڈتا کے اصولوں کے خلاف ہے۔ آئین میں دیے گئے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، وہ ایک خاص طبقے کے خلاف نفرت اور امتیاز کو فروغ دے رہے ہیں۔ بی جے پی-آر ایس ایس کے فاشزم کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کے ساتھ سی پی آئی ایم ایل 9 مارچ کو پٹنہ میں ‘مہاجوٹان ریلی’ کا انعقاد کرنے جارہی ہے۔