بھیونڈی ( شارف انصاری):- کوالامت ہائی اسکول میں آٹھواں انٹر اسکول ٹیلنٹ ہنٹ مقابلہ منعقد ہوا ۔جس میں بھیونڈی کی کل 27 اسکولوں کی ٹیم نے حصہ لیا اس مقابلے میں بھیونڈی کی صمدیہ ہائی اسکول وجونیئر کالج کو اول انعام حاصل ہوا ۔شیخ محمد فیضان فضل الرحمٰن ۔ہشتم اور مومن محمد اذحف معراج ۔نہم کے طالب علموں نے مقابلہ میں شرکت کی اس مقابلے کے انچارج مومن فاطمہ مس اور آسمین مس تھیں ۔اس کامیابی پر اسکول کے پرنسپل صدیقی ساجد سر ،اسٹاف ممبران اور انتظامیہ کے ممبران ایڈوکیٹ خفیف نیاز مومن صاحب،ایڈوکیٹ نیاز مومن صاحب ،حافظ جمیل صاحب ،ڈاکٹر انیس صاحب ،یوسف رمضان مومن صاحب ،سراج صاحب نے طلبا اور انچارج ٹیچرس کو مبارکباد پیش کی اور حوصلہ افزائی کی۔

