مہاراشٹر کے بھنڈارا آرڈیننس فیکٹری میں دھماکہ، ریسکیو آپریشن جاری

تاثیر  24  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ممبئی ، 24 جنوری :مہاراشٹر کے ودربھ علاقے کے بھنڈارا میں جمعہ کو آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے ریسکیو اور ریلیف ٹیموں کو موقع پر پہنچا دیا ہے۔ پولیس اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ابھی تک جانی اور مالی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ آرڈیننس فیکٹری بھنڈارا کی تحصیل میں جواہر نگر میں واقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مہاراشٹر میں آرڈیننس فیکٹری میں آج ایک دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔ حکام نے بتایا کہ مبینہ طور پر کم از کم 10 افراد فیکٹری کے اندر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دو کو بچا لیا گیا ہے۔