تاثیر 24 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی ، 24 جنوری :شیو سینا(ادھو ٹھاکرے) کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ وارانہ تفریق پھیلانے والے ہندو نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے اپنی پارٹی کے ‘ہندوتوا’ کو صاف اور فرقہ وارانہ سیاست سے پاک قرار دیا۔
بالاصاحب ٹھاکرے کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے مرکز کی بی جے پی حکومت کو انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کرانے کا چیلنج دیا۔ ٹھاکرے کی تقریر میں بی جے پی اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے استعمال پر شدید تنقید شامل تھی۔ انہوں نے کہا، “اگر آپ کے پاس کوئی شرم ہے تو ای وی ایم کو چھوڑ کر بیلٹ پیپرز کے ذریعے انتخابات کرائیں۔ ہمارا ہندوتوا صاف ہے اور جو کوئی ہندو مسلم دشمنی پھیلاتا ہے، وہ ہندو نہیں ہو سکتا۔”

