تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سوپول (محمد ابوالمحاسن ( بہار کی مشہور دینی درس گاہ جامعۃ القاسم دارالعلوم الاسلامیہ سپول میں یوم جمہوریہ کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی ۔جامعہ کے احاطہ میں پرچم کشائی کا خوشنما منظر دیدنی ہوتا ہے ۔اس موقع پر طلبہ نے اردو اور انگریزی میں تقریریں کی اور ہندوستان کی آزادی کے لیے اپنی جان نثار کر نے والے مجاہدین آزادی کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا پرچم کشائی سے قبل طلبہ کرام کی شاندار ترنگا ریلی نکالی گئی جس میں اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔اس موقع پر جن معزز شخصیات نے تقریب پرچم کشائی اور ریلی میں شرکت کی ان میں مہتمم جامعہ قاری ظفر اقبال مدنی، مفتی محمد انصار قاسمی معاون مہتمم ،شاہ جہاں شاد ،مفتی عقیل انور مظاہری،قاری شمشیر عالم جامعی ،ڈاکٹر ادے چند ،محمد سعید وغیرہ قابل ذکر ہیں