تاثیر 03 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جوہانسبرگ، 02 فروری : ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی ) میں سیکورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کنشاسا میں واقع ہندوستانی سفارت خانے نے بوکاوو میں مقیم تمام ہندوستانی شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
سفارت خانے نے ایک ایڈوائزری میں کہا ہے کہ ایم 23 باغی گروپ بوکاوو سے صرف 20-25 کلومیٹر کے فاصلے پر پہنچ چکا ہے، جس سے وہاں کی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔ اس منظر نامے کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو جلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔

