اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکہ کے دورے پر، صدر ٹرمپ سے کریں گے اہم ملاقات

تاثیر 03  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 02 فروری : اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اہم سفارتی دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات منگل 04 فروری کو وائٹ ہاؤس میں ہوگی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی سلامتی، غزہ جنگ بندی اور اسٹریٹجک تعاون پر بات چیت کا امکان ہے۔
روانگی سے قبل نیتن یاہو نے کہا کہ یہ دورہ اسرائیل- امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا موقع ہے۔ ملاقات میں غزہ پٹی میں مستقل قیام امن، ایران کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو روکنے اور عرب ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس ملاقات کا وقت اس لیے بھی خاص ہے کہ غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر جلد ہی بات چیت شروع ہونے والی ہے۔ پہلے کے معاہدوں کے تحت یرغمالیوں کا تبادلہ کیا گیا تھا جس سے امن عمل کو آگے بڑھنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔