راجکوٹ کے گوندل میں مکان گرنے سے ایک کی موت، دو زخمی

تاثیر 20  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

راجکوٹ، 20 فروری :ضلع میں گوندل کے سہجانند نگر گربی چوک کے قریب جمعرات کی صبح تزئین کے دوران ایک دو منزلہ مکان گر گیا۔ گھر کے اندر موجود ایک ہی خاندان کے تین افراد ملبے تلے دب گئے۔ جس میں سے ایک خاتون کی موت ہو گئی، جب کہ دو افراد زیر علاج ہیں، فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو شروع کر دیا۔ بلدیہ گوندل کی فائر بریگیڈ ٹیم کے ہمراہ جے سی بی، کرین اور دیگر وسائل کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ ملبے تلے دبے سنیل ورگھانی، ان کی اہلیہ اوشا ورگھانی اور ماں میتا بین ورگھانی کو باہر نکالا گیا۔ تینوں کو اسپتال لے جایا گیا۔