آتشی نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی تنقید کا نشانہ بنایا

تاثیر 21  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 فروری : عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی سینئر رہنما اور دہلی کی سابق وزیر اعلیٰ آتشی نے جمعہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کیا۔ آتشی نے کہا کہ 31 جنوری 2025 کو وزیر اعظم نے دوارکا میں ایک ریلی کی تھی۔ اس ریلی میں وزیر اعظم نے اسٹیج سے تمام ماؤں -بہنوں سے کہا تھا کہ وہ اپنے اکاؤنٹس سے اپنا نمبر لنک کروا لیں کیونکہ پہلی کابینہ میٹنگ میں ہی تمام خواتین کے اکاؤنٹس میں 2500 روپے جمع کرنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔ یہ مودی کی گارنٹی ہے۔