تاثیر 25 اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ،25اپریل:بہار میں گزشتہ کئی دنوں سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں چلچلاتی دھوپ، گرمی اور ہیٹ وویو لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ حالانکہمحکمہ موسمیات کے مطابق جلد ہی لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے والی ہے۔ بہار کے 7 اضلاع میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
پٹنہ واقع موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ مشرقی ہواو?ں کی سرگرمی اور دیگر موسمی وجوہات کی وجہ سے فضا میں نمی کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں 26 سے 30 اپریل کے درمیان ریاست کے کئی اضلاع میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش، گرج چمک اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔
اس کے ساتھ ہی راحت کی خبر یہ ہے کہ 26 اپریل کو ارریہ، مشرقی چمپارن، شیوہر، کشن گنج، مدھوبنی، سپول، سیتامڑھی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ کچھدنوں میں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔ لوگوں کو اس سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔

