بہار میں بڑا حادثہ، سون ندی میں 5 بچے ڈوبے، 2 کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

تاثیر 27  اپریل ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

روہتاس،27اپریل: بہار کے روہتاس میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ سون ندی میں پانچ بچے ایک ساتھ ڈوب گئے۔ ان میں چار لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ نوہٹہ تھانہ علاقہ کے تحت بندو گاو ں میں پیش آیا۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں افراتفری ہے۔بندو گاوں میں رام نریش کہار کے یہاں تقریب تھا۔ اس موقع پر کچھ رشتہ دار آئے تھے۔ہفتہ کی شام رشتہ داروں کے بچے سون ندی میں نہانے گئے تھے۔ نہاتے ہوئے موہت کمار ڈوبنے لگا۔ پھر چاروں لڑکیاں روہت کو بچانے کے لیے آگے بڑھیں۔ ایک ایک کر کے وہ لوگ سون ندی کے گہرے پانی میں ڈوبنے لگے۔
لڑکیوں کی چیخ و پکار سن کر مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے دو لڑکیوں روچی کماری اور منیشا کماری کی لاشیں نکال لی گئیں۔ سوہانی کماری اور موہت کو بحفاظت بچا لیا گیا اور علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پلک کماری نامی لڑکی لاپتہ ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔